ڈرامہ 'تیرے بن' نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے

Published: 28 June 2023
on channel: AR Digital Academy
378
0

سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' نے نہ صرف ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ تین سال کی سب سے بلند ترین ریٹنگ کو سر کیا بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2 اعشاریہ 9 بلین ویوز کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
اب نشر ہونے والی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ(قسط) میں آنے والا دلچسپ موڑ کیسے کرداروں کی زندگی بدلے گا؟ جاننے کے لیے دیکھیے ڈراما سیریل تیرے بن آج رات آٹھ بجے صرف جیو پر ۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں ادکارہ یمنیٰ مرکزی کردار نبھارہی ہیں جب کہ ان کے مقابل اداکار وہاج علی ہیں، ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسندکیا جارہا ہے۔

ایک انٹرویو میں یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا تھا کہ اُن سے قبل اس ڈرامہ سیریل کی پیشکش صفِ اول کی اداکاراؤں 'عائزہ خان' اور 'نیلم منیر' کو کی گئی تھی مگر دونوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

یمنیٰ زیدی کا بتانا تھا کہ یہ ڈرامہ کرنے سے قبل وہ کافی تذبذب کا شکار تھیں کہ اتنی بڑی بڑی اداکاراؤں نے یہ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور وہ اس میں کردار ادا کریں تاہم ڈائریکٹر نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ یہ ڈرامہ بہت مختلف اور بہترین بنائیں گے، ایسا کہ جسے یاد رکھا جائےگا، اس طرح اُنہیں حوصلہ ہوا اور وہ اس ڈرامے میں کام کرنے پر آمادہ ہوگئیں۔___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video ڈرامہ 'تیرے بن' نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user AR Digital Academy 28 June 2023, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 378 once and liked it 0 people.