کل سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

Published: 11 August 2023
on channel: AR Digital Academy
78
1

_اتوار سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔__________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video کل سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user AR Digital Academy 11 August 2023, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 78 once and liked it 1 people.