افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 اگست سے شروع ہوگی جس کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔کمر کی تکلیف کے باعث راشد خان دی ہنڈرڈ سے دستبردار ہو گئے تھے، راشد خان بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔
چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ چھوڑی، پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے ہیمبنٹوٹا میں شروع ہوگا جس کیلئے راشد خان سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔
چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ اسد اللہ خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے گی جس سے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending
Watch video راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user AR Digital Academy 05 August 2023, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 22 once and liked it 1 people.