بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ملتوی

Published: 26 June 2023
on channel: AR Digital Academy
6
1

لوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کل شیڈول تھا۔
خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے آج چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا تھا۔ ئیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔

پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ملتوی online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user AR Digital Academy 26 June 2023, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 6 once and liked it 1 people.