Nazm : Free Hand / Poet Rashid Ansar/ RJ. M.Azam

Published: 30 January 2019
on channel: Rashid Ansar
68
3

آپ دوستوں کی نذر ایک آزاد نظم
انتخاب کتاب : "مجھے تیری ضرورت ہے "
آر جے، : محمد اعظم
آواز : محمد اعظم
شاعر : راشد قیوم انصر
نظم : فری ہینڈ

اگر تم جانا چاہو تو
بڑے رستے ہیں جانے کے
چلے جاؤ
مرے اِس پیار کے بندھن کو تم زنجیر مت سمجھو
اگرچہ اس کے ریشوں کو ملاتے عمر بیتی ہے
مری پوروں پہ زخموں کے نشاں اب تک بھی زندہ ہیں
یہ اب بھی سانس لیتے ہیں
تمھی کو یاد کرتے ہیں
مجھے تم سے گلہ ہے نہ کوئی تم سے شکایت ہے
پرندوں کو کھلا رکھنا مری فطرت میں شامل ہے
مجھے ایسے کسی کو قید میں رکھنا نہیں آتا
مگر جب لوٹ کر آؤ گے تم انجان رستوں سے
مرے گھر کا ہر اک رستہ تمہارا منتظر ہو گا

چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیں شکریہ


Watch video Nazm : Free Hand / Poet Rashid Ansar/ RJ. M.Azam online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user Rashid Ansar 30 January 2019, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 68 once and liked it 3 people.