ادبی تنظیم اظہارِنو پاک پتن کا 50 واں اجلاس 17 ستمبر 2021 بروز جمعہ بعد از مغرب منعقد ہوا جس کی صدارت کے فراٸض جناب شریف ساجد نے انجام دیے اور نقابت کی ذمہ داری علی حیدر قادری نے بخوبی نبھاٸ۔
پہلا دور نعت رسول مقبولﷺ پر مبنی تھا، جس کا طرح مصرع تھا:
سبز گنبد سے ملا ہم کو دعا کا موسم
شریف ساجد، موج دین فریدی، تاٸب نظامی اور نوید عاجز (راقم)نے طرح مصرع پر اپنی نعتیں پیش کیں۔ جمشید کمبوہ علیل ہونے کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے تھے، ان کا نعتیہ کلام بر طرح مصرع راقم نے پڑھ کر سنایا۔
نعتیہ نشست کے بعد معروف مفسر، محقق اور نقاد ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے دعاے مغفرت کی گٸ۔ اس کے علاوہ معروف افسانہ نگار مسعود میاں کی مرحومہ ساس، رباعی گو شاعر پروفیسر محسن اعظم ملیح آبادی مرحوم (کراچی) اور جناب محمود غزنی مرحوم (بوریوالا) کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گٸ۔
اس کے بعد ”عہد سے وہ مکر بھی سکتا ہے“ کے خالق جناب ماجد آسی کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیا گیا۔سید امبر بخاری اور راقم نے ان کی شخصیت اور فن پر اظہار خیال کیا۔ پھر سید اجمل بخاری نے مترنم غزل پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
اس کے بعد ماجد آسی نے اپنا کلام پیش کیا۔
اس کے بعد غزل کا دور شروع ہوا جس میں شریف ساجد، ماجد آسی،موج دین فریدی، ڈاکٹر رحمت علی شاد، تاٸب نظامی، ظفر رشید یاسر، یونس فریدی، سید امبر بخاری، نوید عاجز، محمود محسن، راشد انصر، علی رضا عابد، علی سلمان،علی رضا رضی، ذکریا اسلم، امن علی امن، منیب نعیم اور علی حیدر قادری نے اپنا کلام پیش کیا۔ آخر پر چاے کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گٸ۔
Watch video beti yadon mai Ankh Nam kar ky by Rashid Ansar online without registration, duration hours minute second in high quality. This video was added by user Rashid Ansar 23 September 2021, don't forget to share it with your friends and acquaintances, it has been viewed on our site 12 once and liked it 2 people.